• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولین ترجیح ٹریفک روانی میں حائل رکاوٹوں اور مسائل کو دور کرنا ہے ، سی ٹی اومحمد بن اشرف

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر ) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا ہے کہ میری اولین ترجیح ٹریفک روانی میں حائل رکاوٹوں اور مسائل کو دور کرنا ہے تمام عملہ اپنے پیشے کے ساتھ وفادار ہو کر عوام کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھے اس امر کا اظہار انہوں نے ہفتے کو ٹریفک آفس کی مختلف برانچز ڈرائیونگ لائسنس و لرننگ برانچ ، چالان برانچ ، ایم ٹی ، اکاؤنٹ، ایجوکیشن ونگ، آئی ٹی برانچ،ریکارڈ روم،ہیلپ لائن ، ون ونڈو سہولت سنٹر اور دیگر برانچز کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود عملے کی ورکنگ کو چیک کیا اور ہدایات جاری کیں کہ عوام کو ڈرائیونگ لائسنس، لرننگ پرمٹ اور دیگر ٹریفک سہولیات کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے اس حوالے سے غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے احکامات جاری کئے کہ ٹریفک آفس آنے والے تمام شہریوں سے اچھے اخلاق سے پیش آیا جائے تمام عملہ اپنا کام ذمہ داری اور ایمانداری کے ساتھ کرے ٹریفک آفس اور ٹریفک آفس کے اندر موجود شہریوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین