• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف وراولپنڈی آرٹس کونسل کے زیر اہتمام منشیات آ گاہی پینٹنگ مقابلے آج ہونگے

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) بین الاقوامی سطح پر انسداد منشیات و ترسیل کا دن 26جون کو منایا جاتا ہے تاہم عوام کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرنے کیلئے یہ بہترین موقع تصور کیا جاتا ہے۔بین الاقوامی سطح پر منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل کے حصول کیلئے کوشاں اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان 25 جون کو راولپنڈی آرٹس کونسل کے اشتراک سے منشیات سے آ گاہی کیلئے ایک پینٹنگ کمپٹیشن کا انعقاد کر رہی ہے۔یہ تقریب راولپنڈی آرٹس کونسل میں ہو گی جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس، میجر جنرل مسرت نواز ملک ہلال امتیاز (ملٹری) ہونگے۔اس موقع پرنمایاں پوزیشنوںکے حامل شرکاء کو انعامات بھی دیئے جائیں گے۔اسی طرح 26 جون کو اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان راولپنڈی آرٹس کونسل کے اشتراک سے آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں سٹیج ڈرامہ " اندھیری راہ کا مسافر" پیش کر رہی ہے جس کا مقصد عوام کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرنا ہے۔جبکہ مری آرٹس کونسل، جناح روڈ، مری کے آڈیٹوریم میں راولپنڈی آرٹس کونسل، پتن لوک ناٹک، ایم ایسوسی ایشن اور اے این ایف کے اشتراک سے منشیات کے نقصانات کے موضوع پر ایک اور ڈرامہ بھی پیش کیا جائے گا۔اس پینٹنگ کمپٹیشن اور اسٹیج ڈراموں کا مقصد انسداد منشیات و ترسیل کے عالمی دن کو منانا، عوام کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرنا اور نوجوان نسل کو صحت بخش سرگرمیوں کی طرف مائل کرنا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیشنل اینٹی نارکوٹکس پالیسی 2010 تمام وفاقی اور صوبائی اداروں پر خصوصی زور دیتی ہے کہ وہ جاں نثاری، لگن اور محنت سے ملک سے منشیات کے خاتمے کیلئے تعاون فراہم کریں گی۔منشیات کے خلاف اس جنگ میں منزل مقصود "منشیات سے پاک معاشرہ"ہے۔
تازہ ترین