• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 شہباز شریف 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

صدرمسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے،مسلم لیگ ن کی جان بسے آج کراچی سے الیکشن 2018ءکی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

شہباز شریف کراچی سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے،وہ یہاں دو روز قیام کریں گے ، صدر مسلم لیگ ن کی کراچی آمد پر کارکنوں کی جانب سے ان کا پرجوش استقبال کیا گیا۔

شہباز شریف فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے لیے روانہ مہوگئے جہاں وہ تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب کریں گے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب آج شام اپنے حلقہ انتخاب این اے 249 کے علاقوں بلدیہ ٹاؤن کے ساتھ لیاری اور ملیر کا دورہ بھی کریں گے۔

وہ بلدیہ ٹاؤن میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے، شہباز شریف منگل کو لیاری اور ضلع ملیر کا بھی دورہ کریں گے۔

اس سے قبل اپنے دورۂ کراچی کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 2013ء میں بجلی کا بحران ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور آج پاکستان میں بجلی کی لوڈشیدنگ تقریباً ختم ہو چکی ہے، مسلم لیگ ن کے دور میں کراچی کاامن واپس آ چکا ہے۔

شہباز شریف کہتے ہیں 2013ء کے وعدے نبھائے،پاکستان رینجرز نے کراچی میں شبانہ روز محنت کی، قربانیاں دیں، 2018ء کے الیکشن کے لیے بھی جو وعدے کریں گے،ان کی تکمیل کے لیے جان لڑادیں گے۔

تازہ ترین