• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شاہد آفریدی پانی کے مسئلے پر بول پڑے

قومی ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی نے ملک بالخصوص کراچی میں بڑھتی ہوئی پانی کی قلت اور شہر قائد کے دیگر مسائل پر آواز بلند کی ہے۔

شاہد آفریدی نے کراچی میں پانی کی قلت سےمتعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لب کشائی کی ہے۔


لیجنڈ کرکٹر کہتے ہیں کہ پاکستان کو بنے 70برس ہوگئے مگر کراچی شہر جو پاکستان کی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے اس کےمسائل آج تک حل نہیں کئے جا سکے۔

شاہد آفریدی پانی کے مسئلے پر بول پڑے

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سمندر کے کنارے ہونے کے باوجود اس شہر کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے سوال کیا ہے کہ حکومتیں آئیں اور گئیں مگر پانی کا مسئلہ ٹھیک نہیں کیا، آخر کب پانی کا مسئلہ حل ہوگا؟

تازہ ترین