• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرائیونگ لائسنس ، سعودی خواتین نے درخواستوں کا ڈھیر لگادیا

ڈرائیونگ لائسنس ، سعودی خواتین نے درخواستوں کا ڈھیر لگادیا

سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابند ی ختم ہوتے ہی لائسنس درخواستوں کا ڈھیر لگ گیا ۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق حکومت کو اب تک ایک لاکھ بیس ہزار خواتین کی جانب سے لائسنس کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

ترجمان وزارت داخلہ منصورالاترکی کا کہنا ہے کہ خواتین ڈرائیورز کو تربیت دینے کے لئے 5 شہروں میں 6 ڈرائیونگ اسکول قائم کئے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں 40 خواتین روڈ انسپکٹرز اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ خواتین ڈرائیورز کی جانب سے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کی کوئی شکایات موصول نہیں ہوئیں۔

تازہ ترین