• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لیثررلیگس نیشنل چمپئن شپ کا28جون سے آغاز

لیژر لیگس سیون اے سائیڈنیشنل چمپئن شپ کا بلوچ مجاہد فٹبال اسٹیڈیم کے سبزہ زار پر 28جون سے آغاز ہونے جارہا ہے۔ ابتدائی روز گروپ میچز 29جون کو دونوں سیمی فائنلز جبکہ 30جون کو پاکستان کا وہ تاریخی دن ہوگا جب فائنل کی فاتح بحیثیت نیشنل چمپئن لیثررلیگس ورلڈ کپ کا ٹکٹ حاصل کرکے پُرتگال کے شہر لسبن کا رخ کرے گی۔

ورلڈگروپ کے چیئرمین محمود ٹرنک والا کی کوششوں سے گزشتہ سال مارچ میں لیثرر لیگس کوانگلینڈ، امریکا، اسکاٹ لینڈ ودیگر ممالک کے بعد پاکستان میں بھی متعارف کرایا گیا تھا۔

لیژر لیگس کے چیف آپریشن آفیسر سید اسحق شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے مربوط حکمت عملی اور شب و روز محنت کے بعد اپنی ٹیم کی مدد سے لیثرر لیگس کو کامیابی کے اس راستہ پر ڈال دیا جس کی کوئی تمنا ہی کرسکتا ہے۔

ورلڈ گروپ کے پریذیڈنٹ شاہ زیب ٹرنک والا نے لیثررلیگس کیلئے ایک اور سنگ میل عبور کیا جب انہوں نے دنیا کے 52ممالک کے ہمراہ انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن (آئی ایس ایف) کی بنیاد رکھی اور الیکشن میں وائس پریذیڈینٹ کی نشست پر بلامقابلہ کامیابی حاصل کرکے پاکستان کے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل فٹبال میںقدم رکھنے کا ایک نادر موقع فراہم کیا۔

شاہ زیب ٹرنک والا کے اس اقدام سے پاکستان میں لیثررلیگس کھیلنے والے کھلاڑیوں کے جوش و جذبہ میں مزید اضافہ ہوا ۔لیثرر لیگس منفرد قوانین و ضوابط کے باعث عام فتبال سے مختلف نظر آتا ہے۔ ابتدا میں لیثرر لیگس میں حصہ لینے والی ٹیموں کو ان مقابلوں میں کھیلتے ہوئے کچھ مشکلات کا سامنا ضرورکرنا پڑا لیکن بتدریج ان پر قابو پالیا گیا اور آج لیثررلیگس پاکستان کے 12سے زائد شہروں میں متعارف کرادی گئی ہے اور8شہروں کراچی کی خیبر مسلم، حیدرآبادکی ایف سی تھنڈر بولٹ، لاہورکی آئی سی اے ڈبلیو، اسلام آبادکی ریڈ ڈیولز، پشاورکی شنواری ایف سی ، مردان کی شیخی سیون ایف سی، کوئٹہ کی شیروف ایف سی اور قلعہ سیف ا ﷲکی شہید ایف سی کی ٹیموں نے اپنے اپنے شہروں کی چمپئن کی حیثیت سے لیثررلیگس کی قومی چمپئن شپ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔جنہیں 4,4کے 2گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ ’اے‘ میں خیبر مسلم، شیخی سیون، ایف سی تھنڈر بولٹ، شیروف ایف سی جبکہ گروپ ’بی‘ آئی سی اے ڈبلیو،شہید ایف سی، ریڈ ڈیولز اور شنواری ایف سی پر مشتمل ہے۔ہر ٹیم اپنے گروپ میں 3,3میچز کھیلے گی اور 2ٹاپ ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

گروپ میچز 28جون کوشام 6تا9بجے شب ، دونوں سیمی فائنل 29جون کو7تا9بجے شب اور فائنل 30جون کو9بجے شب کو کھیلا جائے گا۔سیمی فائنلز اور فائنل پی ٹی وی سے براہ راست نشر کئے جائیں گے۔ مہمان ٹیموں کا کینٹ اسٹیشن پر پُرتپاک استقبال بعدازاں ایک ریلی کی شکل میں جملہ ٹیموں کوہوٹل پہنچایا جائے گا۔

فائنل میں شہر قائد کی معزز شخصیات کے علاوہ شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد کی شرکت بھی متوقع ہے۔

نیشنل چمپئن شپ کو اعلیٰ پیمانے پر منعقد کرنے کیلئے جملہ انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ سی او او سید اسحق شاہ نے ان انتظامات پر اپنے اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ایونٹ کراچی کی تاریخ کایادگار ایونٹ ہوگا۔

تازہ ترین