• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھارتی عام انتخابات سے ٹھیک 10 ماہ پہلے بالی ووڈ کے نامور گلوکار ’کشور کمار‘ کیوں یاد آگئے ؟


نریندر مودی کو کشور کمارکی یاد کیوں آئی؟

نریندر مودی جو آج کل کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی رپورٹ ،غیر ملکی دوروں اور عام انتخابات میں کامیابی کے چیلنج سے نبرد آزما ہیں،وہیں ہندوتوا کی سیاست بھی کروٹ پر کروٹ لے رہی ہے ۔

بھارتی وزیراعظم جب اتنے سنگین نوعیت کے چیلنجز سے لڑرہے ہوں تو کشور کمار کے گانے ’کھئے کے پان بنارس والا‘یا ’منزلیں اپنی جگہ ہیں راستے اپنی جگہ ‘ یا ’پگ گھنگرو باندھ مینا ناچے ‘ تو گنگنانے سے رہے !

تو پھر نریندر مودی کو اتنی سخت سیاسی صورتحال میں کشور کمار کی یاد کیوں آئی؟کہ انہوں نے ممبئی میں بھارتی جنتا پارٹی کی تقریب میں ان کا ذکر چھیڑ دیا ۔

حکمران جماعت بی جے پی نے 43سال قبل اندراگاندھی کے دور میں ملک میں لگنے والی ایمرجنسی پر بات چیت کےلئے لوگوں کو مدعو کیا تھا ۔

اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نے کانگریس کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ایک تقریب میں گانے سے انکار پر کشور کمار کا ریڈیو اور ٹی سے بلیک آئوٹ کرادیا ۔

نریندر مودی اتنا کہہ کے بس نہیں کرگئے بلکہ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے کئی برس بعد جب کشور کمار کی فلم آندھی ریلیز ہورہی تھی تو کانگریس نے اس پر پابندی لگادی ۔

انہوں نے 26جون 1975 کو لگنے والی ایمرجنسی کو ملکی تاریخ کاسیاہ دن قرار دیا اور کہا کہ اس کےبعد کانگریس نے ملک کے لوگوں کو ہر بار انجانے خوف میں مبتلا رکھا،ان کی شروع دن سے سیاست ڈرانے دھمکانے کی بنیاد چل رہی ہے۔

تازہ ترین