• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بازار حصص : 100 انڈیکس میں 267پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان حصص بازار میں مسلسل مندی کے بعد مثبت کا رجحان آگیا، سرمایہ کار سرگرم ہوگئے اور آج کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 267 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 200 کی سطح عبور کرگیا ۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز حصص بازار میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری دیکھی گئی، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 548 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 41 ہزار 526 کی بلند سطح تک پہنچ گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 267 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 246 کی سطح پر بند ہوا ۔

بازار میں کاروبار کے اختتام پر معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی نظریں 30 جون کو ختم ہونے والی ایمنسٹی اسکیم پر لگی ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید کے بعد سے 100 انڈیکس میں گذشتہ روز تک ڈھائی ہزار پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی تھی تاہم حصص کے بہتر نرخ ہونے پر سرمایہ کار خریداری کررہے ہیں۔ 

تازہ ترین