تھائی لینڈ میںایک سیاحتی غارمیں شدید بارش کے دوران فٹبال ٹیم کے 12نوجوان کھلاڑی پھنس گئے جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق تھائی لینڈ کے چیانگ رائے نامی شمالی صوبے کےایک سیاحتی غار میں ہفتے کو جانے والے فٹبال کے11سے15سال کی عمر کے12کھلاڑی اور ان کا25سالہ کوچ شدید بارش کے باعث اندر پھنس گئے ہیں۔
ان افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے جبکہ ان کھلاڑیوں کے اہل خانہ نے بھی غار کے باہر کیپ لگایا اور ان افراد کی باحفاظت واپسی کیلئے دعائیں کی جارہی ہیں۔