• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بکنگھم پیلس میں 3 نوجوان پاکستانیوں کیلئے ینگ لیڈرز کا اعزاز

بکنگھم پیلس میں 3 نوجوان پاکستانیوں کیلئے ینگ لیڈرز کا اعزاز

کمیونٹی کے لیے خدمات انجام دینےوالے تین نامورپاکستانیوں حسن مجتبیٰ زیدی، ماہ نور سید اور ہارون یاسین کو ملکہ برطانیہ کی جانب سے ینگ لیڈرزاعزازسے نوازاگیاہے ۔


بکنگم پیلس میں منعقد تقریب میں ملکہ برطانیہ نے تین پاکستانی نوجوانوں حسن مجتبیٰ زیدی، ماہ نور سید اور ہارون یاسین کو کوئنز ینگ لیڈرز ایوارڈ سے نوازا۔

یہ ایوارڈ دولت مشترکاممالک کے ایسے نوجوانوں کودیاجاتا ہے جو اپنی کمیونٹی میں اہم سماجی کام کا بیڑا اٹھاتے ہیں۔

حسن مجتبیٰ زیدی ڈسکوورنگ نیو آرٹسٹس کے بانی ہیں جو آرٹ کے ذریعے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارتے ہیں، ہارون یاسین اورینڈا کے بانی ہیں جو قومی نصاب کو کارٹون سیریز میں بدل کر بچوں کیلئے پیش کرتے ہیں جس کا نام تعلیم آباد ہے۔

ماہ نور سپریڈ دی ورڈ کی بانی ہیں جو خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کام کرتی ہیں، پاکستان کے علاوہ دیگر کئی ممالک سے بھی نوجوانوں کو ان کی کمیونٹی سروسز کی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین