• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

موبائل کیمرے پر کارکردگی کا سوال، سیاستدان پریشان

موبائل کیمرے پر کارکردگی کا سوال،سیاستدان پریشان

سیاسی رہنمائوں کو موبائل کیمرے کھول کر کارکردگی کا سوال کرنے والے ووٹرز نے پریشان کردیا ۔


پہلے ن لیگ کے جمال لغاری کو ووٹرز نے ڈیڑہ غازی خان میں گھیرا اور کارکردگی پر سوال پوچھا ،جس پر وہ غصے میں آگئے ۔


ملتان میں سابق وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن کو ان کے حلقے کے عوام نے آڑے ہاتھوں لیا ،صورتحال کے پیش نظر پی ٹی آئی نے انہیں پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا ۔


سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے گزشتہ روز پنوعاقل میں ایک نوجوان نے 10سالہ کارکردگی پر سوال پوچھا،پی پی رہنما سے جواب نہ بن سکا تو وہ مسکرا کر آگے بڑھ گئے ۔


کیمرہ آن کرکے کارکردگی پر سوال کرنے والوں کی فہرست میں سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،سابق وزیر ٹرانسپورٹ ناصر شاہ بھی شامل ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین