کراچی (رپورٹ/آغاخالد)الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کے بے نظیر آباد (نواب شاہ) سے انتخاب لڑنے کے اعلان کے بعد ان کے مخالفین کی شکایات پر خصوصی اقدامات کئے ہیں اس سلسلے میں بے نظیر آباد کے الیکشن افسر ندیم حیدر نے آج صوبائی الیکشن آفس کراچی میں جنگ سےغیررسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر آباد میں خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے جس کے سربراہ ڈپٹی کمشنر ہوں گے جنہیں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر مقرر کیا گیا ہے ان کے ہمراہ ارشاد احمد ، مقبول احمد ، جاوید اختر مغل ، شاہ نواز بابر، روی کمار، عبدالقادر لکھمیر، ریاض احمد میمن اور عبدالجلیل لاشاری ممبر ہوں گے جو مختلف پی ایس کے انچارجزہوں گے اور وہاں سیاسی صورتحال اور الیکشن مہم کو مانیٹر کریں گے اور اگر کوئی بھی امیدوار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کریگا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔سید ندیم حیدر نے نے نظیر آباد کی عوام سے اپیل کی کہ وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی یا امن و امان کو متاثر کرنے والی کسی بھی سرگرمی سے مانیٹرنگ سیل کو اگاہ کرے جو فوری ایکشن لیکر ریجنل الیکشن کمشنر کو اگاہ کرے گا۔