• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پرنس ولیم اسرائیل کا دورہ کرنے والےشاہی خاندان کے پہلے فرد بن گئے


برطانوی شہزادے پرنس ولیم اسرائیل کا سرکاری دورہ کرنے والے شاہی خاندان کے پہلے فرد بن گئے ہیں ۔

پرنس ولیم اسرائیل کا دورہ کرنے والےشاہی خاندان کے پہلے فرد بن گئے

وہ 4 روزہ دورے پر اسرائیل میں موجود ہیں۔

انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی اور اسرائیلی قبضہ شدہ ویسٹ بینک میں ایک پناہ گزین کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے امن اور سلامتی کی امید ظاہر کی ۔


اس کے علاوہ رملہ میں موجود فلسطینی حکومت کے ہیڈکوارٹر بھی گئے جہاں انکے اعزاز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا ۔


شہزادہ ولیم نے ہولو کاسٹ کی یادگار یاد وشیم کا دورہ بھی کیا ۔

انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارا سے ملاقات کی ۔

ولیم نے روایتی یہودی ٹوپی پہن کر یادگار پر پھول چڑھائے اور ہولوکاسٹ میں زندہ بچ جانے والوں سے بھی ملاقات کی

تازہ ترین
تازہ ترین