• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
خوش خبری ، موبائل فون لوڈ پر ابھی ٹیکس نہیں کٹے گا

موبائل فون پر سو روپے کا چارج کرائیں ، پورے سو روپے کا بیلنس پائیں ، کوئی ٹیکس نہیں کٹے گا۔

اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ایف بی آر اور ٹیلی کام کمپنیوں کے اجلاس میں موبائل فون کمپنیوں نے سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک ٹیکس نہ کاٹنے کا فیصلہ کرلیا ، موبائل کارڈ پر ٹیکس نہ کاٹنے کی پندرہ روز کی مدت رات بارہ بجے ختم ہورہی تھی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں نے موبائل کارڈ ٹیکس سے متعلق سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس کے حتمی فیصلہ تک کٹوتی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ کمپنیوں نے ٹیکس نہ کاٹنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق موبائل فون کارڈ پر ٹیکس کٹوتی کے معاملے پر اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ایف بی آر حکام اور ٹیلی کام کمپنیوں کا اجلاس ہوا، موبائل کارڈ ٹیکس کٹوتی کے معاملے پر ایف بی آر حکام نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ ایف بی آر نے ٹیکس کٹوتی نہ کرنے کےلیے ٹیلی کام کمپنیوں کو کوئی ہدایت نہیں کی تھی، ٹیلی کام کمپنیوں نے ٹیکس نہ کاٹنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کیا، ایف بی آر اب بھی ٹیکس کاٹنے یا نہ کاٹنے سے متعلق کوئی ہدایت جاری نہیں کرے گا۔

حکام ایف بی آر کا موقف تھا کہ کیس سے پہلے ٹیلی کام کمپنیز نے ٹیکس نہ کاٹنے کےلیے ایف بی آر کے احکامات نظر انداز کیے تھے، ٹیلی کام کمپنیوں نے سپریم کورٹ کےاحکامات کی روشنی میں خود فیصلہ کرنا ہے، ٹیکس کٹوتی کے معاملے پر ٹیلی کام کمپنیاں ہی سپریم کورٹ میں جوابدہ ہوں گی، ٹیلی فون کمپنیوں نے 13 جون کو عبوری طور پر 15 روز کےلیے ٹیکس نہ کاٹنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تازہ ترین