• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سیاستدانوں کی تعلیمی قابلیت بھی سامنے آگئی

پاکستانی سیاستدانوں کے اثاثوں کے بعد ان کے کاغذات نامزدگی سے ان کی تعلیمی قابلیت بھی سامنے آگئی ۔

سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے بی اے کر رکھا ہے اور ان کا پیشہ سیاست اور کاروبار ہے ۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان گریجویٹ ہیں،وہ پیشے کے لحاظ سے موٹیویشنل اسپیکر ،پارلیمنٹرین اور فلاح و بہودکی سرگرمیوں سے جڑے ہوئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی تعلیمی قابلیت ڈپلومہ بتائی ہے مگر یہ نہیں لکھا کہ وہ کس شعبے میں ڈپلومہ ہولڈر ہے ساتھ ہی زراعت اور کاروبار کو اپناپیشہ قرار دیا ہے ۔

جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے ایم اے کر کھا ہے جبکہ جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن میٹرک ہیں اور پیشہ مذہبی درس و تدریس بتایا ہے ۔

سابق صدر پرویز مشرف نے اپنی تعلیمی قابلیت ایم ایس سی بتائی ہے جبکہ خود کو پیشہ وار فری لانس لیکچرار قرار دیا ہے ۔

پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے تاریخ و سیاست میں ماسٹرز کیا ہے جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے انگلش میں ماسٹرز کررکھا ہے ۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کی تعلیمی قابلیت ایم بی اے ہے اور وہ پیشہ ور بزنس کنسلٹینٹ ہیںجبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ایم اے ایل ایل بی کررکھا ہے اور پیشے کے اعتبار سے بزنس مین ہیں۔

قوی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پائو گریجویٹ اور پیشہ ور لینڈ لارڈ ہے،اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی نے بی کام کررکھا ہے اور پیشے کے خانے میں لینڈلارڈ اور سیاستدان لکھا ہے جبکہ سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک میٹرک پاس ہیںاور بزنس میں ہیں۔

تازہ ترین