• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار

مالی حالات کا رونا روکر نگراں حکومت نےعوام پر دوسرا پیٹرول بم گرادیا، ایک لیٹرپیٹرول کی قیمت ننانوےروپےپچاس پیسے کردی، سوکا لال نوٹ ایک ہی لیٹرپیٹرول دلوائےگا، ڈیزل کے لیے ایک سو انیس روپے سے بھی زیادہ خرچ ہوں گے۔

نگراں حکومت نے ایک ہی جھٹکےمیں پیٹرول کی قیمت میں ساڑھےسات اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹرچودہ روپےبڑھا دئیے۔

پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیاگیاہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 99 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 14 روپے اضافہ کے ساتھ 119 روپے 31 پیسے ہوگئی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیاگیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 87 اعشاریہ 7 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیاگیا ہیے جس کے بعد لائٹ ڈیزل 80 روپے 91 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

جون میں بھی نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فہ کیا تھا، جون میں پٹرول 4 روپے 26 پیسے اور لائٹ ڈیزل 6 روپے 14 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا، مٹی کےتیل کی قیمت میں 4 روپے 46 پیسےاضافہ کیا گیا تھا ۔

اس سے قبل رات 12 بجے تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ نہ ہوسکا تھا اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کی امید تھی۔


تازہ ترین