• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں ابراج گروپ کے بانی کے وارنٹ گرفتاری جاری

دبئی میں ابراج گروپ کے بانی کے وارنٹ گرفتاری جاری

دبئی حکام نے ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ اُن کا 4.8 کروڑ امریکی ڈالر کا چیک باؤنس ہوگیا۔

عارف نقوی کے قائم کردہ ابراج گروپ کی مشکلات کا آغاز اس وقت ہوا جب ایک سرمایہ کار گروپ نے ابراج پر الزام عائد کیا کہ اس کی جانب سے طبّی دیکھ بھال کے شعبے میں کام کرنے والے نجی سرمایہ کاری فنڈز میں موجود رقم کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس رقم کی مالیت ایک ارب ڈالر کے قریب ہے۔ عارف نقوی 13 جولائی 1960ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ ان کا ابراج گروپ افریقا، ایشیا، لاطینی امریکا، مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا میں بھاری سرمایہ کاری کے امور چلا رہا ہے۔

عارف نقوی نے 2002ء میں اپنی کمپنی قائم کی اور اس وقت کمپنی کے اصل اثاثوں کی مالیت صرف 6 کروڑ امریکی ڈالر تھی۔ تاہم وہ تیزی سے ترقی کرتے چلے گئے اور 2017ء میں اس کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 13.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

تازہ ترین