• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی آلودگی بھی شوگر کے مرض کا سبب بنتی ہے


ماحولیاتی آلودگی ذیابیطس کی افزائش کاایک اہم سبب ہے۔ امریکہ میں کی گئی ریسرچ کے مطابق ماحولیاتی آلودگی بھی انسانوں میں شوگر (ذیابیطس )کے مرض کا سبب بنتی ہے۔

ماحولیاتی آلودگی بھی شوگر کے مرض کا سبب بنتی ہے

ریسرچ کے مطابق شوگر کے ہر 7 مریضوں میں سے ایک مریض ماحولیاتی آلودگی کے باعث شوگر کے مرض میں مبتلا ہو جاتا ہے۔

امریکی ریاست میسوری کے شہر سینٹ لوئی میں قائم واشنگٹن یونیورسٹی کے اسکول آف میڈیسن کے معالجین نے اپنی شائع شدہ تحقیق میں کہا ہے کہ ذیابیطس کا تعلق انسانی لائف اسٹائل سے پیدا ہونے والے امراض سے ہے۔

اس تناظر میں ماحولیاتی آلودگی بھی انسانی لائف اسٹائل کو متاثر کرتی ہے۔

تحقیق کے مطابق ماحولیاتی آلودگی سے دنیا بھر میں32 لاکھ افراد میں شوگر کا مرض پیدا ہواہے جو مجموعی مریضوں کا تقریباً 14 فیصد بنتا ہے۔

تازہ ترین