• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 محمد صلاح کا لیورپول سے 5سال کا معاہدہ

برطانیہ کی کلب فٹ بال ٹیم لیورپول نے مصری کھلاڑی محمد صلاح سے آئندہ 5سال کا معاہدہ کرلیا ہے۔

لیورپول نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر یہ خوش خبری سناتے ہوئے کہا کہ اس نے مصر کے 26 سالہ کھلاڑی محمد صلاح کے ساتھ 2023 تک کھیلنے کا نیا معاہدہ50ملین پائونڈز میں کرلیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لیورپول محمد صلاح کو ہفتہ وار 2 لاکھ پاؤنڈز دینے پر آمادہ ہوگیا جس کے نتیجے میں وہ ٹیم کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

 محمد صلاح کا لیورپول سے 5سال کا معاہدہ

محمد صلاح نے اپنے پہلے سیزن میں لیورپول کی جانب سے سے کھیلتے ہوئے پریمئر لیگ کے 38 میچوں میں 32گول مارے تھےاور مشترکہ طور پر کلب اور ملک کے لیے 50 گول کیے تھے۔

کلب لیورپول کے باس جورگن کلوپ کا کہنا ہے کہ انہیں 3 میں سےایک بہترین گول کرنے والے ٹیلنٹ کو یورپ میں 2023 تک کھیلتے ہوئے دیکھنے میں بہت خوشی ہے۔

تازہ ترین