• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیم جاپان کو تین۔دو سے ہراکر کوارٹرفائنل میں

بیلجیم جاپان کو تین۔دو سے ہراکر کوارٹر فائنل میں

فیفا ورلڈ کپ 2018ء کے پری کوارٹر فائنل میچ میں بیلجیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد جاپان کو تین۔دو سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ جاپان کا پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کوارٹر فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔


دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

جاپان نے کھیل کے دوسرے ہاف میں 48 ویں اور 52ویں منٹ میں لگاتار دو گول کرکے برتری حاصل کی۔

بیلجیم جاپان کو تین۔دو سے ہراکر کوارٹر فائنل میں

دو گول کے خسارے میں جانے کے باوجود بیلجیم کے کھلاڑیوں نے ہمت نہیں ہاری اور حریف ٹیم کے گول پر کئی حملے کیے۔

بیلجیم نے میچ کے 69 ویں منٹ میں گول کرکے پہلے خسارے کو کم کیا پھر 74 ویں منٹ میں ایک اور گول کرکے میچ دو، دو سے برابر کردیا۔

بیلجیم جاپان کو تین۔دو سے ہراکر کوارٹر فائنل میں

نیسر چیڈلی نے میچ کے آخری لمحات میں فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو تین۔دو سے کامیابی دلا کر کوارٹر فائنل میں پہنچادیا۔

48 سال کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کوئی ٹیم دو گول کے خسارے میں جانے کے بعد میچ جیتی ہے، اس سے قبل 1970ء جرمنی نے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

بیلجیم جاپان کو تین۔دو سے ہراکر کوارٹر فائنل میں

کوارٹر فائنل میں بیلجیم کا مقابلہ 6 جولائی کو برازیل سے ہوگا۔

تازہ ترین