• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’صرف تیس روپے؟‘‘ میں نے مایوسی کا اظہار کیا۔
’’یہ ایک کہانی کا کافی مناسب معاوضہ ہے۔‘‘
ایڈیٹر نے خشمگیں نگاہوں سے مجھے گھورا۔
’’لیکن میں نے تین کہانیاں پیش کی ہیں۔‘‘ میں نے احتجاج کیا۔
’’ان میں سے دو نا قابلِ اشاعت ہیں۔‘‘
ایڈیٹر نے مطلع کیا۔
’’ایک دن آپ یہی نا قابلِ اشاعت کہانیاں خوشی سے چھاپیں گے۔‘‘
میں نے پیش گوئی کی۔
’’ہاں، تمہاری ساری کہانیاں اور افسانے چھاپیں گے۔
خاکے بھی، ڈرامے بھی،
مضامین بھی، خطوط بھی۔
کلیات بھی، انتخاب بھی۔
بار بار تمام کتابیں بھی۔
لیکن یہ سب تمہارے انتقال کے بعد ہوگا منٹو صاحب!‘‘
تازہ ترین