• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7.49سیکنڈ میں خطرناک سفر طے کر کے گنیز ریکارڈ قائم کردیا


یوں تو خطروں سے کھیلنا اور کچھ منفرد کر دکھانا نوجوانوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے لیکن بعض ایڈونچر کے شوقین افراد خطرناک کارنامے انجام دیکر نہ صرف دیکھنے والوں کو حیران کردیتے ہیں بلکہ گنیز ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس سوئس جانباز کو ہی دیکھ لیں جو سیکڑوں فٹ آسمان کی بلندی پر ہاٹ ایئر بلون کے درمیان تنے پلیٹ فارم پر چلنے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

چین کے شہر Nanjingمیں ایک رئیلٹی شو میں خطروں کے کھلاڑیوں نے سیکڑوں فٹ آسمان کی بلندی پر گرم ہوا کے غباروں کے درمیان انتہائی تنگ پلیٹ فارم پر چلنے کا چیلنج پوراکرنے کی ٹھانی جس میں کچھ خطروں کے کھلاڑی جہاں ڈگمگاتے نظر آئے وہیں سوئزرلینڈ کے کھلاڑی Freddy Nockنے یہ مقابلہ نہ صرف اپنے نام کرلیا بلکہ گننیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔

تازہ ترین