یوں تو آرٹ کی دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن جناب اسی دنیا میں عمر کی بھی کوئی قید نہیں ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والے اس نائجیرین بچے کو ہی دیکھ لیں جو پینسل سے خوبصورت اسکیچ بنانے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔
جی ہاں، نائجیرسے تعلق رکھنے والا گیارہ سالہ بچہ 6سال کی عمر سے اسکیچنگ کر رہا ہے اور آٹھ سال کی عمر سے پروفیشنل فنکار کی طرح نہ صرف پینسل کے ذریعے حقیقت سے قریب تر خوبصورت تصاویر بنا نے میں ماہر ہے۔
اب تک یہ فنکار کئی فن پارے بنا چکا ہے جبکہ لٹل آرٹسٹ اپنے تیار کردہ پورٹریٹس عالمی طور پر نمائش کیلئے پیش کرنے کا خواہاں ہے۔