• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرد آلود گاڑیوں پر تصویریں بنانے والا انوکھا آرٹسٹ


روس میں ایک فنکار ایسا بھی ہے جسے کوئی بھی گرد آلود گاڑی نظر آتی ہے تو وہ اسے ایک سیاہ کینوس سمجھتے ہوئے اس پر دلچسپ تصاویر بنادیتا ہے۔

نکیتا گولیوبیف ایک ماہر مصور ہیں اور وہ اپنی مہارت سے گرد سے اٹی کاروں کو چلتا پھرتا فن پارہ بنادیتے ہیں۔ اپنی گاڑی کو صاف نہ رکھنے والے کاہل مالکان چاہے نہ چاہے تب بھی نکیتا خاموشی سے اس پر تصویر بناتے ہیں۔ جب بھی انہیں کوئی میلی گاڑی نظر آتی ہے، وہ اس پر دستانے پہن کر انگلیاں پھیر کر زبردست تصاویر بناتے ہیں۔

نکیتا کے فیس بک پیج پر آپ ان کا باقاعدہ کام بھی دیکھ سکتے ہیں جس میں مصوری، ڈیجیٹل آرٹ، ڈرائنگز اور دیگر فن پارے شامل ہیں تاہم ان کا گاڑیوں پر کیا گیا کام بہت مشہور ہوا اور سوشل میڈیا پر اسے سراہا گیا ہے۔

تازہ ترین