• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقہ میں جولائی کے مہینے میں برف باری


دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیاں تیزی سے رونما ہو رہی ہیں ، ایسا ہی کچھ جنوبی افریقہ میں ہوا جب جولائی کے مہینے میں برف باری نے مقامی افراد کو حیران کر دیا۔

جی ہاں کیپ ٹاؤن کی مغربی علاقوں میں دس سینٹی میٹر تک برف پڑی جس سے کئی علاقوں نے برف کی سفید چار اوڑھ لی ہے اور درجہ حرارت بھی پھر سے گِر چکا ہے۔

موسم کی اس اچانک کروٹ نے لوگوں کو حیران کر دیا جو برف باری ہوتی دیکھ کر گھروں سے باہر نکل آئے اور اسنو مین بناتے ہوئے سیلفیاں لیتے رہے ۔لوگوں نے پھر سے گرم اونی کپڑے نکال لئے ہیں اور برف باری سے لطف اندوز ہوتے اور یہ مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

تازہ ترین