• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست ہوائی کے آتش فشاں کی آتش گردی جاری


امریکی ریاست ہوائی کے آتش فشاں سے لاوا کئی ہفتے گزر جانے کے باوجود اب بھی مسلسل بہہ رہا ہے جس کی وجہ سے کئی ہزار فٹ تک پھیلے راکھ اوردھویں سے پورا علاقہ تباہ شدہ تصویر بنا دکھائی دے رہا ہے۔

امریکی ریاست ہوائی کے آتش فشاں کی آتش گردی جاری

حال ہی میں جاری ایک ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاوا اب تک پہاڑ کے دہانے سے نکل رہا ہے اور علاقے میں پھیلا ہوا ہے ۔

ماہرین کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ اب تک آتش فشاں پہاڑ سے 30بلین گیلن سے زائد لاوا خارج ہو چکا ہے ۔

ہوائی کے کیلاوییا نامی آتش فشاں کئی ہفتوں سے پوری آب و تاب سے لاوا اُگل رہا ہے جس سے کئی مکان ،درجنوں گاڑیاں ، سڑکیں اوردرخت صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں جبکہ ہزاروں لوگ اپنے گھر باہر چھوڑ کر محظوظ مقام پر پناہ لئے ہوئے ہیں جبکہ علاقے میں زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کئے جا رہے ہیں۔

آسمان پرہزاروں فٹ بلندی تک راکھ اور دھویں کے سیاہ بادل ڈیرا جمائے ہوئے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پرلاوے کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز نے دیکھنے والوں کوخوفزدہ کیا ہوا ہے۔

تازہ ترین