• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کا تیار کردہ روبوٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گیا


یوں تو آپ نے خلائی اسٹیشن پر انسانوں کو سفر کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب اب روبوٹ بھی خلاء کے سفرکرتے نظر آئیں گے۔ جی ہاں، جرمن ایرو اسپیس سینٹرکا تیار کردہ خلاء نورد روبوٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گیا ہے جہاں وہ یورپی خلاء نوردوں کا ساتھی بنے گا۔

جرمنی کا تیار کردہ روبوٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گیا

جی ہاں، Cimonنامی خلاء نورد روبوٹ کوفلوریڈا سے اسپیس ایکس کیپسول کے ذریعے خلائی اسٹیشن پر روانہ کیا گیا تھا جبکہ روبوٹ کے ساتھ خلاء نوردوں کیلئے آئس کریم، کافی، تازہ بیریز، اور چوہے بھی روانہ کئے گئے تھے۔

یہ روبوٹ ایک باسکٹ بال گیند کی شکل کا ہے جس کا وزن پانچ کلو ہے ۔ سفید رنگ کے اس روبوٹ پر آٹھ انچ ڈسپلے اسکرین لگائی گئی ہے ۔

منفرد نوعیت کا یہ روبوٹ اُڑنے اور تیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد الفاظ و مختلف جملے سمجھنے کے ساتھ ساتھ میوزک بجاکر اپنے انسان خلاء نوردوں کو تفریح پہنچائے گا۔

دوسری جانب سسٹم میں خرابی یا کوئی خطرناک صورتحال سے آگاہ بھی کرے گا۔

تازہ ترین