• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ: سویڈن کواٹر فائنل میں، سوئٹزرلینڈ باہر

ورلڈ کپ: سویڈن کواٹر فائنل میں، سوئٹزرلینڈ باہر

عالمی کپ فٹ بال 2018 کے ناک آئوٹ رائونڈمیں آج سویڈن کا سوئٹزر لینڈ سے ٹکرائو ہوا ، میچ میں سویڈن نے سوئٹزرلینڈ کو صفر کے مقابلے میں  ایک گول سے شکست دے دی ہے۔



ورلڈ کپ: سویڈن کواٹر فائنل میں، سوئٹزرلینڈ باہر

روس میں جاری ورلڈ کپ فٹ بال 2018 میں سویڈن نے سوئٹرزلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دے کر کواٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا جبکہ سوئٹزرلینڈ کا عالمی کپ میں سفر اپنے اختتام کو پہنچا۔

ورلڈ کپ: سویڈن کواٹر فائنل میں، سوئٹزرلینڈ باہر

کولمبیا بمقابلہ انگلینڈ رات 11بجے کھیلا جائے گا تاہم آج ناک آئوٹ رائونڈکا آخری دن ہے جس کے بعد 4کواٹر فائنلز کے لیے لائن اپ مکمل ہوجائے گی۔

ورلڈ کپ: سویڈن کواٹر فائنل میں، سوئٹزرلینڈ باہر

سویڈن اور سوئٹرزلینڈکے میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے انتہائی سخت مقابلہ دیکھنے میں آرہا ہے ،ہاف ٹائم تک دونوں ٹیمیں کوئی گول اسکور کرکے برتری حاصل نہ کرسکیں۔

ورلڈ کپ: سویڈن کواٹر فائنل میں، سوئٹزرلینڈ باہر

میچ کے 31ویں منٹ سویڈن کے میکائل لوسٹگ کو ریفری نے حریف کھلاڑی کو گرانے مں پیلا کارڈ دیاگیا ،سزا میں اگلے میچ سے معطلی ملی یعنی اگر سویڈین آج میچ جیت کر کواٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ورلڈ کپ: سویڈن کواٹر فائنل میں، سوئٹزرلینڈ باہر

دوسرے ہاف میں میچ کے 66ویں منٹ میں سویڈن نے اپنا پہلا گول اسکور کیا جو ایمل فورسبرگ نے کیا اور ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی جبکہ 61ویں منٹ میں سوئس کھلاڑی ویلون بہرامی کو پیلا کارڈ دیا گیا اورسزا میں اگلے میچ کی معطلی ملی جبکہ 68ویں منٹ میں سوئس گرانٹ زاکا کو بھی ریفری نے پیلا کارڈ دیااور وارننگ دی۔

ورلڈ کپ: سویڈن کواٹر فائنل میں، سوئٹزرلینڈ باہر

میچ کے آخری لمحات میں جب سوئٹرزلینڈ گول کرنے کی دھن میں کھیل کے قاعدے قانون بھول گئے اور مائیکل لینگ کو ریفری نے 94ویں منٹ لال کارڈ دکھا کر گرائونڈ سے باہر جانے کا اشارہ کردیا تاہم سوئس ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی اور میچ سویڈ ن کے نام رہا۔

ورلڈ کپ: سویڈن کواٹر فائنل میں، سوئٹزرلینڈ باہر

یاد رہے کہ ناک آئوٹ رائونڈ میں آج کا آخری میچ انگلینڈ اور کولمبیا کے مابین اب سے کچھ دیر بعد کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین