• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر ٹی20: انگلینڈ کا بھارت کو 160رنز کا ہدف

مانچسٹر ٹی 20: بھارت کی فیلڈنگ، انگلینڈ کو 160 کا ہدف

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 3 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے بھارتی سورمائوں کو جیت کے لیے 160رنز کا ہدف مقرر کردیا، بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

انگلش ٹیم کی جانب سےکیپر جوس بٹلر 69رنز ،جیسن روئے 30اور آخر میں ڈیوڈ ولی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 28رنز بنائے اور مقررہ اوورز میں 159رنز کا مجموعہ ترتیب دے دیا،ان کے علاوہ ٹیم کا کوئی بیٹسمین بھارتی بولرز کے سامنے ٹک نہ سکا اور پورا مڈل آڈرایک، ایک کرکے پویلین لوٹتا گیا تاہم بھارتی بولرز کی جانب سے کلدیپ یادو نے 24رنز کے عوض 5 شکار کئےجبکہ امیش یادو 2 وکٹیں لے سکے۔

مانچسٹر ٹی 20: بھارت کی فیلڈنگ، انگلینڈ کو 160رنز کا ہدف

اس سے قبل ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرنے والی انگلش ٹیم نے بھارتی بولرکی11اوورز میں جم کر دھنائی کی اور ایک وکٹ پر95رنز اسکور کرلیے، ٹیم کی جانب سے جیسن روئے اور کیپر جوس بٹلر نے اننگز کا آغاز کیا اور ابتدائی 5 اوورز میں 50رنز بنا ڈالے ۔

بھا رتی ٹیم کی جانب سے کپتانی ویرات کوہلی کے سپرد ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما، شیکھر دھون، لوکیش راہول، سریش رائنا، مہندرہ سنگھ دھونی، ہردیک پانڈیا، یوسوندر چاہل، کلدیپ یادو، امیش یادواور بھونیشور کمارشامل ہیں۔

دوسری جانب میزبان انگلش الیون میں بھارتی ٹیم کا سامنا کرنے کے لیے کپتان ایون موگن، جیسن روئے، جوس بٹلر، ایلکس ہیلز، جو روٹ، جونی بیر اسٹو، معین علی، ڈیوڈ ولی، لیام پلنکٹ، کرس جارڈن اور عادل راشد ٹیم کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کی بھارت ان دنوں انگلینڈ کے مکمل دورے پر ہے جہا ںانہوں نے انگلش سے شیڈول کردہ 11میچز میں شرکت کرنی ہے جس میں 3 ٹی 20، 3 ون ڈے اور 5 ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔

تازہ ترین