• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولمبیا کو شوٹ آؤٹ پر شکست، انگلینڈ کوارٹر فائنل میں

کولمبیا کو شوٹ آؤٹ پر شکست،انگلینڈ کوارٹر فائنل میں

فٹبال ورلڈ کپ2018ء کے ناک آؤٹ مرحلے میں انگلینڈ نےکولمبیا کو چار۔تین سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جس میں کولمبیا کو چار، تین سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابری پرختم ہوا، میچ کے 57ویں منٹ میں انگلینڈ کے کپتان ہیری کین نے پنالٹی کک پر گول کرکے ٹیم کو ایک گول کی برتری دلائی، جسے کولمبیا کے یری مینا نے آخری لمحات میں گول کرکے برابر کردیا۔

کولمبیا کو شوٹ آؤٹ پر شکست، انگلینڈ کوارٹر فائنل میں

مقررہ 90 منٹ میں میچ ایک، ایک گول سے برابر رہنے پر 30 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا لیکن اس میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔

میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے دونوں ٹیموں کو پانچ، پانچ پنالٹی شوٹ آؤٹ کا موقع دیا گیا، جس میں انگلینڈ نے کولمبیا کو 4 - 3 سے ہراکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا، جبکہ کولمبیا کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

کولمبیا کو شوٹ آؤٹ پر شکست،انگلینڈ کوارٹر فائنل میں

کوارٹر فائنل مرحلہ 6 جولائی سے شروع ہوگا ، جس میں یورو گوائے، فرانس، برازیل، بیلجیم، سوئیڈن، انگلینڈ، روس اور کروئشیاکی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

تازہ ترین