سہ فریقی ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں پاکستان آج میزبان زمبابوے کے خلاف میدان میں اترے گا۔
ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جانے والے میچ میں جیت کیلئے دونوں ٹیمیں پر عزم ہیں۔ اس سے قبل ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے تھی، جبکہ آسٹریلیا کے خلاف جیت سے محروم رہی تھی۔
آج کے میچ کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ اوپننگ بیٹسمین محمد حفیظ کی جگہ حارث سہیل یا کسی اور متبادل کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر ایک بجے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ سیریز میں شامل تینوں ٹیموںنے اب تک 2،2 میچز کھیلے ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا اپنے دونوں میچز میں کامیابی کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
پاکستان کو ایک میچ میں شکست ہوئی اور وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ میزبان زمبابوے اپنا کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے۔