• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلموں کے خطرناک اسٹنٹ اب روبوٹ انجام دیں گے


ڈزنی نے ایک ایسا انسان نما روبوٹ تیار کیا ہے جسے فلموں میں فنکاروں کی جگہ استعمال کیا جاسکے گا۔اس روبورٹ کا پہلا نمونہ تیار کرلیا گیا ہے جسے ’اسٹک مین‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس کو اسٹنٹرونکس روبوٹ کے طور پر بیان کیا جارہا ہے ۔

فلموں کے خطرناک اسٹنٹ اب روبوٹ انجام دیں گے

روبوٹ بچوں اور بڑوں کو مختلف کرتب بھی دکھائیں گے۔ ڈزنی نے اس کی ایک دلچسپ ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

ان روبوٹس کو انٹرایکٹو اور پھرتیلا بنا کر ان سے چھلانگیں لگانے اور ہوا میں اڑنے جیسے کرتب بھی دکھائے جاسکیں گے جس کے بعد فنکاروں اور اسٹنٹ کرداروں کو اپنی جان خطرے میں ڈالنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

اس سال مئی میں ڈزنی نے اسٹک مین تیار کیا جو ہوا میں قلابازی کھاکر متوازن انداز میں زمین پر آکھڑا ہوتا ہے۔ اس کے بعد روبوٹ کو مزید انسانی روپ دینے پر کام شروع کیا گیا ہے۔ اب ڈزنی کی خواہش ہے کہ کسی کردار کی طرح اس روبوٹ کو تیار کیا جاسکے تاکہ وہ مشہور فنکاروں کی جگہ خود ان کے کرتب اور مشکل رول ادا کرسکے۔

اس کے لیے روبوٹ پر جدید الیکٹرانکس سے سینسر، ایسیلیرومیٹر، جائرواسکوپس اور لیزر رینج فائنڈرز لگائے گئے ہیں۔

تازہ ترین