• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجیب رزاق پر کرپشن اسکینڈل کیس میں 3 الزامات عائد

نجیب رزاق پر کرپشن اسکینڈل کیس میں 3 الزامات عائد

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق پر کرپشن اسکینڈل کیس میں 3 الزامات عائد کر دیئے گئے، نجیب رزاق نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے۔


ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کوآج کوالالمپور کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں نجیب رزاق پر سرکاری فنڈ میں بدعنوانی اور خوردبرد کے تین الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

الزامات ثابت ہونے پر سابق وزیر اعظم کو ہر الزام پر 20 ،20سال جیل کی سزا ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ کوڑے مارنے کی سزا بھی مل سکتی ہے۔

جج کا کہنا ہے کہ نجیب رزاق پر دسمبر 2014 سے مارچ 2015 کے دوران اپنی طاقت کا غلط استعمال کرنے کا الزام ہے۔ اس دوران سرکاری فنڈ سے10 ملین ڈالر کی رقم ان کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی تھی۔

تازہ ترین