• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن میں پیٹو افراد کے درمیان برگر کھانے کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد


واشنگٹن میں پیٹو افراد کے درمیان برگر کھانے کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں کھانا کھانے کے شوقین افراد نے شرکت کی اور تیز ترین رفتار سے زیادہ سے زیادہ مزیدار برگر کھانے کی بھرپور کوشش کی۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں نویں سالانہ برگر ایٹنگ چیمپئن شپ میں امریکا سے تعلق رکھنے والے چودہ پیٹو افراد نے حصہ لیا اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں جلدی جلدی سب سے زیادہ برگر ہڑپ کرتے نظر آئے۔

واشنگٹن میں پیٹو افراد کے درمیان برگر کھانے کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس مقابلے میں جہاں کچھ لوگ بمشکل سات، آٹھ برگر کھا پائے وہیں امریکا سے تعلق رکھنے والی مولی نامی پیٹو خاتون نے 10منٹ میں27برگر چٹ کر کے یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا جنہیں 1,500ڈالر انعام سے نوازا گیا۔واضح رہے مولی گذشتہ برس بھی یہ مقابلہ اپنے نام کر چکی ہیں اور اکچر ایسے چیلنجز میں حصہ لیتی رہتی ہیں۔


تازہ ترین