• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین :موٹر سائیکل پر جاتے ٹیچر پر درخت گرگیا


چین کی ایک یونیورسٹی میں بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث کئی فٹ اونچا درخت اکھڑ کر وہاں سے موٹر سائیکل پر گزرنے والے ایک ٹیچر پر آگرا۔

سیچوان میں واقع یونیورسٹی میں پیش آنے والے اس حادثے کو دیکھ کر وہاں موجود کئی طلباء و طالبات دوڑے چلے آئے اوراپنی مدد آپ کے تحت ٹیچر کو اس مصیبت سے چھٹکارہ دلایا۔

بعد ازاں ٹیچر کو زخموں کی وجہ سے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکا علاج جاری ہے۔دوسری جانب خدمت کے جذبے اور اساتذہ سے محبت کی مثال قائم کرنے والے طلباء کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

تازہ ترین