• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرٹس ایئر لائن نے ہندو کھانوں کا آپشن ختم کر دیا

جنگ نیوز

متحدہ عرب امارات کی ائیر لائن ایمرٹس کا ہندو کھانوں کا آپشن ختم کرنے کا فیصلہ، ہندو مسافر دوران پرواز دیگر ویجی ٹیرین ڈشز سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

ایمرٹس ائیر لائن نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندو کھانوں کے آپشن کو مزید جاری نہیں رکھے گی۔فلائٹ مینو سے ہندو کھانے کو ہٹانے کا فیصلہ پروڈکٹس اور سروسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

اب سے ایمرٹس کے مسافر دوران پرواز نان بیف اور نان ویج دونوں کھانوں کے آپشن کو منتخب کرسکتے ہیں۔


تازہ ترین