• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فون پر دھوکے سے لوٹنے والے گروہ سرگرم

فون پر دھوکے سے لوٹنے والے گروہ سرگرم

گوجرانوالہ میں فون کال پردھوکا دہی سے معلومات لے کربینک اکاؤنٹ سے رقم نکالنے والا گروہ سرگرم ہوگیا۔

گوجرانوالہ کے علاقے علی پورچٹھہ کے رہائشی کے اکاؤنٹ سےمذکورہ گروہ نے دھوکے سے 4لاکھ روپے نکال لیے جس پر اہل علاقہ سراپا احتجاج ہوگئے۔

مظاہرین کے مطابق شہباز نامی اکاؤنٹ ہولڈر کو لینڈ لائن نمبر سے فون کال موصول ہوئی،جس کے ذریعے بینک اکاؤنٹ کی تصدیق کے بہانے معلومات لی گئیں۔

مظاہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ فون بند ہونے کے بعد شہباز کے اکاؤنٹ سے چار لاکھ روپے کی کٹوتی ہو گئی۔

متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کے لیے پولیس کو درخواست د ےدی ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین ماہ میں ایسے 20سے زائد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین