• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داعش سربراہ کا بیٹا شامی فورسز سے جھڑپ میں ہلاک

داعش سربراہ کا بیٹا شامی فورسز سے جھڑپ میں ہلاک

داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کابیٹا حذیفہ البدری شام میں روسی اور شامی فورسز کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں ہلاک ہوگیا ۔

انٹرنیٹ پر داعش سے وابستہ نیوز ایجنسی اعماق نے ابوبکر البغدادی کے بیٹے کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ جھڑپ شامی شہر حمص کے تھرمل اسٹیشن کے قریب ہوئی ۔

حمص کے علاقے ھجین میں عراقی فضایہ نے بھی داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس میں داعش کا ایک مخبر سمیت متعدد اہم کمانڈر ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی شام کے معاملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کل بروز جمعرات کو طلب کرلیا گیا ہےجس میں سرکاری فوج کی باغیوں کے خلاف کارروائیوں سے بے گھر ہونے والے 3لاکھ افراد کے مسئلے پر غور کیا جائےگا۔

تازہ ترین