• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں سڑک کنارے کھڑی خواتین پر سائن بورڈ آگرا


کہتے ہیں کہ مصیبت کہیں سے بھی اور کسی بھی وقت آسکتی ہے اور اس حادثے کو دیکھ کر یہ بات بالکل درست معلوم ہوتی ہے۔

 امریکا میں سڑک کنارے کھڑی خواتین پر سائن بورڈ آگرا

امریکی شہر نیو یارک میں سڑک کنارے دو خواتین گپ شپ میں مصروف تھیں کہ اسی دوران اوپر سے 21فٹ چوڑا ایک سائن بورڈ ان پر آگرا۔

سائن بورڈ کے اچانک گرنے سے دونوں عمر رسیدہ خواتین کو وہاں سے ہٹنے کا موقع ہی نہ ملا اور یہ دونوں زخمی ہوگئیں۔

 امریکا میں سڑک کنارے کھڑی خواتین پر سائن بورڈ آگرا

خواتین کو ریسکیو کرنے کیلئے راہگیر دوڑے چلے آئے اور سائن بورڈ ہٹا کر دونوں خواتین کو طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچادیا۔

تازہ ترین