• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طنز و مزاح سے بھر پور ’خبرناک‘ براہ راست نشر ہوگا

طنز و مزاح سے بھر پور ’خبرناک‘ براہ راست نشر ہوگا

الیکشن کا موسم آگیا ۔ انتخابی گہما گہمی اپنے عروج پر ہے۔ کہیں سیاسی جماعتوں کے ترانے ہیں تو کہیں پرچموں کی بہار ۔ دعوے، وعدے اور دلکش ریلیوں کے ذریعے عوام کو اپنی جانب کھینچا جارہا ہے۔

اِسی سلسلے میں’جیونیوز ‘ نے اپنے پروگرام ’خبرناک‘ کا براہ راست خصوصی شو ترتیب دیا ہے جس میں سیاسی صورتحال پر تبصرے و تجزیئے طنز ومزاح کے رنگ میں پیش کئے جائیں گے اور عوام میں سیاسی شعور بیدار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں ’خبرناک‘ کا دلچسپ شو ناظرین جمعرات کی شام 7 بجکر5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔

تازہ ترین