• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’خانی‘ کی آخری قسط نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

’خانی‘ کی آخری قسط نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ڈرامہ سیریل ’خانی‘ نے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ آخری قسط کی ریٹنگز نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ خانی کی اختتامی قسط سب سے زیادہ دیکھے جانے والی قسط بن گئی۔



اس ڈرامے نے ریٹنگز چارٹس کو تہس نہس کرکے تمام ڈراموں کو پیچھے چھوڑ دیا اور اپنی مقبولیت کی دھاک بٹھادی۔ عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی نگرانی میں بننے والے ڈرامے نے انڈسٹری میں کامیابی کی نئی مثالیں قائم کی ہیں۔ پیک ریٹنگ17.6، کانٹینٹ ریٹنگ 14.3 رہی جو پاکستانی میڈیا کی تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔

پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ’جیو ٹی وی‘ کا بلاک بسٹر سیریل ’خانی‘ اپنی آخری قسط میں بھی ترقی اور کامیابی کی نئی منزلوں پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا اور اپنے اختتامی لمحات میں بھی یہ ڈرامہ انڈسٹری کا نیا اور منفرد ریکارڈ قائم کرگیا۔

ناقابل فراموش کہانی کے ذریعے دُنیا بھر کے کروڑوں ناظرین نے ’’ہادی ‘‘ کا خوشگوار انجام دیکھا۔ 2؍ جولائی کو 8 بجے سے 9 بجے کے درمیان نشر ہونے والی اختتامی قسط کی مصدقہ چارٹ کے مطابق ہائی ایسٹ ایور پیک ریٹنگ 17.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ ایورینج کونٹینٹ ریٹنگ 14.3 اور ایوریج ٹائم سلوٹ ریٹنگ 11.9 رہی جو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا نیا اور بہت بڑا ریکارڈ ہے۔

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں موجود کروڑوں لوگوں کی جانب سے اس ڈرامے کو پسند کرنے پر سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ اور جیو ٹی وی کی انتظامیہ نے ناظرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید بہترین تفریحی اور بین الاقوامی معیار کے پروجیکٹس سامنے لاکر پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کو مزید اُفق پر پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

تازہ ترین