• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوال نمبر1۔میرے بیٹے نے DAEمکینیکل کیا ہے اس کے کیلئے بہترین اسپیشلائزیشن کون سی ہو سکتی ہے۔ جس میں اسے آگے بڑھنے کے مواقع حاصل ہوں۔ (نذر حسین۔لاہور)
جواب:۔DAEمکینیکل کرنے کے بعد وہ انجینئرنگ کے شعبے میں اپنا کریئر بنا سکتے ہیں۔ اگر انہوں نے DAEمکینیکل ایک اچھے پرسنٹیج کے ساتھ مکمل کیا ہے تو پاکستان میں گورنمنٹ یا پرائیویٹ کسی بھی یونیورسٹی میں داخلے کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں۔ مکینیکل ایک بہت اچھی فیلڈ ہے اور اس میں آگے بڑھنے کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ اگر آپ کے بیٹے کا رجحان مکینیکل کے شعبے میں ہی آگے بڑھنے کا ہے تو وہ بیچلر میں مکینیکل انجینئرنگ کا ہی انتخاب کریں۔
سوال نمبر2۔میں نے BSاکائونٹنگ اور فنانس میں کیا ہے۔ اور ماسٹر ز کیلئے میں Peaceاور Conflict اسٹٹدیز کا انتخاب کرنا چاہتی ہوں۔ مجھے آپکا مشورہ چاہئے کہ کیا یہ میرے لئے صحیح فیصلہ ہوگا یا مجھے اپنی اسپیشلائزیشن کا انتخاب بدلنا چاہئے۔ (آمنہ جمیل ۔اسلام آباد)
جواب: ۔اکائونٹنگ اور فنانس ایک بہترین شعبہ ہے جس کی مانگ پاکستان اور بیرون ملک موجود ہے میں نہیں جانتا کہ آپ اپنی اس اسپیشلائزیشن کا انتخاب اس فیلڈ سے ہٹ کر کیوں کر رہی ہیں۔ Peaceاور Conflict اسٹٹدیز ایک بالکل مختلف شعبہ ہے۔ میں یہ چاہوں گا کہ آپ ماسٹرز اکائونٹنگ اور فنانس کے ابھرتے ہوئے مختلف اسپیشلائزیشن میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔
سوال نمبر3۔میں نے Virtual Universityسے MPAکیا ہے مجھے آگے مزیدا سپیشلائزیشن کے انتخاب کیلئے آپ کا مشورہ درکار ہے۔ مجھے بتائیں کہ میں HRM،مینجمنٹ،بینکنگ ،فنانس اور مارکیٹنگ میں سے کس ایک کا انتخاب کروں۔ (فیاض علی۔وہاڑی)
جواب:۔اگر آپ کے نمبرز اچھے ہیں تو بہترین یہ ہے کہ بینکنگ اور فنانس کا انتخاب کریں یا اگر آپ بات چیت میں اچھے ہیں اور آپ کے پاس بہترین اسکلز ہیں اپنی بات منوانے یا قائل کرنے کے تو آپ مارکیٹنگ یا HRMکا انتخاب کرسکتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ اپنا Analysisکرتے ہوئے ایک اچھا فیصلہ کریں گے۔
سوال نمبر4۔میںنے COMSATسے مکینیکل انجینئرنگ کیا ہے۔ اور اب میں یہ چاہتا ہوں کہ میں ماسٹرز میں مینجمنٹ میں اسپیشلائزیشن کا انتخاب کروں ۔ مجھے آپ کا مشورہ چاہئے۔ کہ میرے لئے بہتر کیا ہوگا۔ (محمد الیاس۔ایبٹ آباد)
جواب:۔مجھے امید ہے کہ آپ نے اپنی ڈگری ایک اچھے CGPAکیساتھ مکمل کی ہوگی۔ مینجمنٹ کی ڈگری کا انتخاب کرنے سے پہلے میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ کچھ وقت کام کا تجربہ حاصل کریں، کوشش کریں کہ آپ کو مینجمنٹ کے شعبے میں ملازمت حاصل ہو۔ یا آپ متعلقہ شعبے میں انٹرنشپ کریں اور اس کے بعد آپ ماسٹرز کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین