• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کی کوارٹر فائنل میں رسائی پر برطانیہ میں جشن


فیفا ورلڈ کپ میں کولمبیا سے سنسنی خیز میچ کے بعد انگلینڈ کی فتح پر برطانیہ بھر میں جشن، برطانوی پارلیمنٹ سے لے کر گلیوں، محلوں میں لوگ خوشی سے جھوم اٹھے۔

روس میں فٹ بال ورلڈ کپ 2018زور و شور کے ساتھ جاری ہے جس کے ساتھ ساتھ مداحوں کا جوش و خروش بھی عروج پر پہنچ چکا ہے۔

کولمبیا کیخلاف اعصاب شکن مقابلے کے بعد انگلینڈ کی جیت نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا۔ لندن سمیت برطانیہ کے مختلف شہروں میں ہزاروں مداح سڑکوں پر نکل آئے اور ناچتے گاتے خوشیاں مناتے رہے۔

میچ میں کامیابی حاصل ہوتے ہی برطانوی پارلیمنٹ میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی جہاں ممبران اور اسٹاف اْچھلتے کودتے اور رقص کرتے جشن مناتے رہے۔

تازہ ترین