• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر سے لڑتی سونالی کو بالی وڈ کا پیغام


بھارت کی معروف اداکارہ سونالی بیندرے کی بیماری کے بارے میں افسوس ناک خبر سامنے آنے کے بعد ان کےساتھی فنکار غمزدہ ہو گئےاور  ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پیغام بھیجا کہ ’ تم بہترین جنگجو ہو‘،اپنی بیماری پہ قابو پا لو گی۔

43 سالہ بالی وڈ اداکارہ سونالی بیندرےنے گزشتہ روز سوشل میڈیا کے ذریعےاپنے’ہائی گریڈ ‘ کینسر کے بارے میں آگاہ کیا، وہ اس وقت امریکامیں زیر علاج ہیں ۔

ایسے میں ان کےساتھی فنکار ٹوئٹرپر ان کو حوصلہ دے رہے ہیں اور جلد صحت یابی کی دعا کرتے نظر آرہے ہیں۔

بالی وڈ اداکار انیل کپور نے ٹوئٹر پر پیغام بھیجا کہ ’تم بہترین جنگجو ہو ، ہمارا پیار اور حوصلہ افزائی تمہارے ساتھ ہے، تمہیں جلد از جلد صحت مند دیکھنے کی امید کرتے ہیں۔‘


معروف بھارتی ہدایت کار کرن جوہر نے سونالی کی ہمت بڑھائی اور پیار بھیجا۔


ابھیشیک بچن نے پیغام میں کہا



رہتک روشن نے کہا


رتیش دیش مکھ نے پیغام میں گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا


اس کے علاوہ ساتھی اداکاراؤں میں سونم کپور، شلپا شیٹی ، منیش ملہوترا، بپاشا باسو، دیا مرزا فرح خان  نے انسٹاگرام پر پیغام بھیجا کہ’ سونالی کے لئے بہت سارا پیار اور دعائیں، یقین رکھو ٹھیک ہو جاؤگی ۔‘


بالی ووڈ میں کئی تاریخی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سونالی بیندر ے نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھاکہ ’جب آپ زندگی سے کچھ زیادہ کی توقع نہیں رکھتے تو وہ آپ کو کسی گیند کی طرح پھینک دیتی ہے، حال ہی میں مجھ میں ’’ہائی گریڈکینسر ‘ کی تشخیص ہو ئی ہے جو کہ جسم کے دیگر حصوں میں پھیل چکا ہے ،یہ ہمیں نظرنہیں آتا ، معمولی درد کے باعث کچھ ٹیسٹ کروائے لیکن اس میں یہ انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آیا۔

سونالی بیندرے کا مزیدکہناتھا کہ اس سے نمٹنے کیلئے سب سے بہترین راستہ فوری علاج ہے ، اسی حوالے سے میں نیویارک میں زیر علاج ہوں ، میں پر امید ہوں اور اس کے خلاف بھر پورجنگ کروں گی ۔

تازہ ترین