• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولڈ ہوم بھیجنے پر ضعیف ماں نے بیٹے کوقتل کردیا


امریکی ریاست ایریزونا میں ضعیف العمر ماں نے اولڈ ہوم بھیجے جانے کے معاملے پر اپنے 72 سالہ بیٹے کو گولی مار کر قتل کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ایری زونا میں اولڈ ہوم بھیجے جانے سے ناراض 92 سالہ ماں نے اپنے بیٹے کو گولی مار کر قتل کردیا۔ 72 سالہ بیٹے نے جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ دیا۔

اولڈ ہوم بھیجنے پر  92 سالہ ماں نے بیٹے کوقتل کردیا

عمر رسیدہ ماں خود کو گولی مار کر خودکشی کرنا چاہتی تھیں تاہم بیٹے کی دوست نے ریوالور چھین کر خود کشی کی کوشش کو ناکام بنایا اور پولیس کو فون کردیا۔

مقتول کی 57 سالہ دوست نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنے دوست کے ہمراہ ان کی 92 سالہ بیمار والدہ مسز بلیسنگز کے ساتھ رہتی تھی۔ ہم لوگوں مسز بلیسنگز کے مزاج اور غصے کے باعث انہیں اولڈ ہوم بھیجنا چاہتے تھے تاکہ ان کی بہتر دیکھ بھال اور علاج ہوسکے تاہم انہوں نے سختی سے انکار کردیا اور ایک روز آپے سے باہر ہوکر فائرنگ کرکے اپنے بیٹے کوقتل کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 72 سالہ بیٹے کی لاش بیڈ روم سے برآمد کرلی گئی ہے۔

خاتون نے اپنے بیٹے کو قتل کرنے کے لیے 1970 میں خریدے گئے ریوالور کا استعمال کیا جو اُن کے شوہر کی ملکیت تھا۔ اپنے کیے پر پشیمان ماں نے پولیس سے سزائے موت کی درخواست کی ہے۔

تازہ ترین