• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

رنبیر اور سنجے کی نئی فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی


بالی ووڈ کے ہیرو رنبیر کپور اوسنجے دت کی نئی فلم ’شمشیرہ‘ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔

رنبیر اور سنجے کی نئی فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ کو رنبیر کپور کے لئے فلم نگری میں نئے دور کا آغاز کہا جارہا ہے جس میں انہوں نے سنجے دت کی ہوبہو اداکاری کرکے لوگوں کو داد دینے پر مجبور کردیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کا کردار ادا کرنے والے رنبیر ’سنجو بابا‘ کے ساتھ ہی اگلی فلم کررہے ہیں جس کی ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج فلم کے بینر تلے بننے والی نئی فلم ’شمشیرا‘ میں رنبیر کپور، سنجے دت کے ساتھ ڈاکو کے روپ میں نظر آئیں گے جس میں اُن کے مدمقابل معروف اداکارہ وانی کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

کرن ملہوترا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’شمشیرا‘ 31 جولائی 2020 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین