• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’شفاف ٹرائل کی یقین دہانی تک بھارت نہیں جاؤں گا‘‘

’’شفاف ٹرائل کی یقین دہانی تک بھارت نہیں جاؤں گا‘‘

مسلم اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ شفاف ٹرائل کی یقین دہانی تک وہ بھارت واپس نہیں جائیں گے۔

بھارت میں ذاکر نائیک کے ترجمان کے گزشتہ روز جاری کردہ بیان کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ ان کی بھارت جانے سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں اور شفاف ٹرائل تک ان کا بھارت جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں خبریں تھیں کہ ملائشیا نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھارت واپس بھیج دیا ہے۔

تازہ ترین