• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین : تیز رفتار موٹر سائیکل سوار اور وین کے درمیان زوردار ٹکر


ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسرے کی زندگی بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

چین کے صوبے Zhejiangکے شہر Wenzhou میں ٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی کے سبب خطرناک حادثہ پیش آیا جس میں کار اور موٹر سائیکل سور کے درمیان زوردار تصادم ہوا۔ موٹر سائیکل سوار سگنل توڑتے ہوئیے تیزی سے گزر رہا تھا کہ مخالف سمت سے آتی وین سے بری طرح ٹکرایا اور ہوا میں اُڑتا ہوا سڑک پر گر پڑا۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ موٹر سائیکل سوار کی غفلت کے باعث پیش آیا جس میں نوجوان سے معمولی زخمی ہوا۔

تازہ ترین