• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک میں ہاٹ ڈاگ بن کھانے کے دلچسپ مقابلے


نیویارک میں پیٹو افراد کے درمیان ہاٹ ڈاگ بن کھانے کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں کھانا کھانے کے شوقین افراد نے شرکت کی اور تیز ترین رفتار سے زیادہ سے زیادہ مزیدار ہاٹ ڈاگ کھانے کی بھرپور کوشش کی۔

امریکی شہر نیو یارک میں سالانہ ہاٹ ڈاگ بن ایٹنگ مقابلے میں مرد و خواتین سمیت بیس پیٹو افراد نے حصہ لیا اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں جلدی جلدی سب سے زیادہ ہاٹ ڈاگ بن ہڑپ کرتے نظر آئے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس مقابلے میں جہاں کچھ لوگ بمشکل چند ہاٹ ڈاگ برگر کھا پائے وہیں مردوں کی کیگٹگری میں Joey Chestnutنامی پیٹو شخص نے دس منٹ میں نہ صرف 74ہاٹ ڈاگ بن چٹ کرکے نہ صرف گیارہویں باریہ مقابلہ جیت لیا بلکہ نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا جبکہ خواتین کے درمیان مقابلے میں Miki Sudoنامی چٹوری خاتون نے دس منٹ میں 37ہاٹ ڈاگ بن کھا کر یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

تازہ ترین