• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک : خاتون کا امیگریشن پالیسی پر انوکھا احتجاج


یوں تو آپ نے اکثر افراد کو انتظامیہ ، حکومت و مختلف وجوہات پر احتجاج کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو خاتون احتجاج ریکارڈ کروانے مجسمہ آزادی پر ہی چڑھ گئی ۔

امریکی میں یوم آزادی کے موقع پر نیویارک میں ایک سیاہ فام خاتون امیگریشن پالیسی پر احتجاج کرنے مجمسہ آزادی پر چڑھ گئی ۔

رپورٹ کے مطابق قانونی کی خلاف ورزی کرنے والے خاتون نے انتظامیہ اور پو لیس کی 2گھنٹے تک دوڑیں لگوائیں تاہم بلاخر پولیس نے خاتون کو حراست میں لیکر مجسمہ آزادی سے نیچے آتار لیا۔

واضح رہے Therese Okoumouنامی خاتون اس سے قبل بھی امریکی صدر و انتظامیہ کیخلاف مختلف احتجاج میں حصہ لے چکی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے اس واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین